رو بنام ویڈ کیس کے فیصلے نے سیاہ فام خواتین کو زیادہ تکلیف پہنچائی ہے، روئٹرز

2022/07/01 15:53:44
شیئر:

حالیہ دنوں روئٹرز کی ویب سائٹ پر شائع شدہ ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکی سپریم کورٹ میں اسقاط حمل کے خلاف فیصلے کے خلاف سیاہ فام خواتین کی طرف سے ریلی نکالی گئی جس میں اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا گیا ۔ سیاہ فام خواتین کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم کے مطابق اس فیصلے سے سیاہ فام خواتین کی شرح اموات میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
شرکائے ریلی نے امریکی سپریم کورٹ کے اسقاط حمل کے حق کو ختم کرنے کے فیصلےکو خواتین کے انسانی حقوق اور صنفی مساوات کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔سیاہ فام خواتین نے کہا کہ  محفوظ، جائز اور موثر اسقاط حمل تک رسائی بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون میں شامل ہے جو خواتین کی خودمختاری اور اپنی زندگی کے بارے میں اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے پر مبنی ہے۔ یہ فیصلہ امریکہ میں لاکھوں خواتین سے اس طرح کی خودمختاری چھین لیتا ہے، خاص طور پر کم آمدنی والی اور نسلی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے بنیادی حقوق کو نقصان پہنچا رہا ہے۔