چینی صدر شی جن پھنگ کا ہانگ کانگ سائنس پارک کا دورہ

2022/07/01 12:03:04
شیئر:

تیس تاریخ کی دوپہر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ سائنس پارک کا دورہ کیا۔انہوں نے ہانگ کانگ سائنس پارک کے محققین،تخلیقی صلاحیتوں کے حامل نوجوانوں اور ٹیکنالوجی اداروں کے نمائندوں وغیرہ کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کیا۔
ہانگ کانگ سائنس پارک میں اس وقت 1,100 سے زیادہ کمپنیاں اور 17,000 سے زیادہ انفارمیشن و ٹیکنالوجی پریکٹیشنرز ہیں، جو  معروف ملکی اور غیر ملکی سائنسی تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیوں کو لیبارٹریز قائم کرنے کے لیے متوجہ کر رہے ہیں۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں مرکزی حکومت کے تعاون سے ہانگ کانگ نے اپنی خوبیوں کو بروئے کار لایا ہے اور بنیادی تحقیق، ہنر کی تربیت اور اختراعی اور ٹیکنالوجی کی صنعت کی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کو وقت کے عمومی رجحان کو سمجھنا چاہیے، اختراعات اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے تعاون کو مزید نمایاں مقام پر رکھنا چاہیے، اور سائنسی اور تکنیکی اختراعات کے مزید معاون اور قائدانہ کردار کو فروغ دینا چاہیے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہانگ کانگ عالمی جدت طرازی کے وسائل جمع کرے گا اور گوانگ دونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا میں چائنیز مین لینڈ کے شہروں کے ساتھ تعاون کرے گا تاکہ عالمی تکنیکی اختراع کو مزید بلند کیا جا سکے۔