شی جن پھنگ نے لی جیا چھاؤ سے ملاقات کی

2022/07/01 15:58:35
شیئر:

صدر شی جن پھنگ نے یکم جولائی کی صبح ہانگ کانگ میں ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقے کے نئے  چیف ایگزیکٹو لی جیا چھاؤ سے ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے لی جیا چھاؤ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہانگ کانگ کے عوام آپ اور نئی حکومت کی نئی کاوشوں اور کارناموں  کے منتظر ہیں۔ مرکزی حکومت قانون کے مطابق حکمرانی  کرنے میں آپ کی اور نئی ہانگ کانگ حکومت کی مکمل حمایت کرے گی۔ ہمیں آپ پر اور ہانگ کانگ کی نئی حکومت پر اور ہانگ کانگ کے مستقبل پر مکمل اعتماد ہے۔
لی جیا چھاؤ نے صدر شی جن پھنگ اور مرکزی حکومت کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس عظیم ذمہ داری سے پوری طرح آگاہ ہوں اور خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت ٹھوس کام کرنے،اور ترقی کا نیا باب لکھنے کی پوری کوشش کرے گی۔
بعد ازاں، لی جیا چھاؤ کی ہمراہی میں، شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے انتظامی اداروں  ،قانون ساز اور عدالتی اداروں کے نئے تعینات ہونے والے سربراہان سے ملاقات کی۔