دوحہ میں امریکا اور افغانستان کے درمیان مذاکرات

2022/07/01 16:31:58
شیئر:

30 جون کو افغان عبوری حکومت کی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ دونوں ممالک کے وفود نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
معلوم ہوا ہے  کہ دو روزہ مذاکرات میں سیاسی، اقتصادی اور انسانی شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔افغانستان کی عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان  متقی نے افغانستان کے منجمد کئے گئے  فنڈز کو واپس دینے اور پابندیاں اٹھانے کے معاملےپر ایک بار پھر زور دیا ۔
امریکی محکمہ خزانہ کے نمائندوں نے کہا  کہ انہوں نے محکمہ انصاف اور قانونی ماہرین کے ساتھ منجمد افغان فنڈز پر بات چیت کی ہے۔
اس کے علاوہ مذاکرات میں افغانستان میں منشیات کے استعمال کی روک تھام اور منشیات کے عادی افراد کے علاج جیسے امور پر بھی فعال طور پر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں فریقین نے ملاقات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس طرح کی ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔