ہانگ گانگ کے ساتھ صدر شی جن پھنگ کی جذباتی وابستگی

2022/07/01 17:26:34
شیئر:

  چین کے صدر شی جن پھنگ 30 تاریخ کی سہ پہر کو  ٹرین کے ذریعے ہانگ کانگ پہنچے جہاں انہوں نے  ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کی 25ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ صدر شی نے ہانگ کانگ پہنچنے کے بعد استقبالیہ تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ ہانگ کانگ کا خیال رکھتا  ہوں،  میرا دل اور مرکزی حکومت کا دل ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کے ساتھ ہے۔ "

ماضی پر نظر دوڑائیں تو یہ دیکھنا مشکل نہیں ہے کہ ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود اور ہانگ کانگ کی مستحکم ترقی ہمیشہ سے صدر شی جن پھنگ کی فکر رہی ہے، وہ ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کے بارے میں فکر مند رہے ہیں۔ انہوں نے ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کے مفادات اور بہبود کا خیال رکھاہے ، ہانگ کانگ کے روشن مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کی، اور ہانگ کانگ میں "ایک ملک، دو نظام" کے مستقل اور طویل مدتی نفاذ کی سمت کا اشارہ کیا ہے ۔

جولائی 2008 میں اس وقت کے نائب صدر شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ کا دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے مقامی رہائشیوں کے گھروں میں جاکر ان کی اجرت اور فوائد، کمیونٹی سیکورٹی اور دیگر حالات کے بارے میں سوالات پوچھے۔ قیمتوں میں اضافے کے مسئلے کا  ذکر کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے کہا کہ حکومت کا قیمتوں پر قابو پانے کے علاوہ،  اہم  کام معیشت کی ترقی، ہر ایک کی آمدنی میں اضافہ اور کم آمدنی والے گروہوں کو مزید مدد اور امداد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ "مستقبل میں، جب تک یہ ہانگ کانگ کی اقتصادی ترقی اور لوگوں کی زندگی میں بہتری کے لیے فائدہ مند ہے، مرکزی حکومت فعال طور پر اس کی حمایت جاری رکھے گی۔"

بعد میں،  صوبہ  فوجیان، ژی جیانگ اور شنگھائی میں کام کرنے کے دوران،     قومی عوامی کانگریس اور قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے دوران اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے تحت   امور  ہانگ کانگ اور مکاؤ کے انچارج کے طور پر، شی جن پھنگ ہمیشہ  ہانگ کانگ کے سماجی حالات اور عوامی رائے کو سمجھنا کبھی نہیں بھولے، اور انہوں نے ہمیشہ اس کی ترقی کا جائزہ لیا۔  انہوں نے ایک  گہرے اور وسیع وژن کے ساتھ  ہانگ کانگ  کی ہم آہنگ اور مستحکم  ترقی  کے لیے واضح ہدایات دی ہیں ۔ دسمبر 2012 میں، شی جن پھنگ نے شہر  شینزین میں لیان ہوا پہاڑی  پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے  شینزن کے پڑوسی ہانگ کانگ کی طرف منہ کرکے واضح طور پر اپنے پختہ یقین کا اظہار کیا کہ "ہانگ کانگ یقیناً  ترقی کرے گا اور خوشحال رہے گا !"

2017 میں ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر صدر شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ کا دورہ کیا ۔صحافیوں  کے سامنے انہوں نے پیار سے کہاکہ  "ہانگ کانگ کی ترقی ہمیشہ میرے دل کو متاثر  کرتی ہے۔" اس وقت ہانگ کانگ میں صدر شی جن پھنگ کا " عوام سب سے پہلے" کا تصور  بہت مقبول ہو  ا ۔ ہانگ کانگ کی  مادر وطن میں واپسی کی 20ویں سالگرہ منانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی نے کہا  "ہمیں لوگوں کو  ترجیح دینا چاہیے ۔ مشکلات کو دور کرنا چاہیئے اور    لوگوں کے   معاش  سے متعلق مسائل کے حل  پر توجہ مرکوز کرنی چاہئیے، جن کے بارے میں شہری فکر مند ہیں، تاکہ لوگ  فائدہ حاصل کر سکیں اور  خوشی کا احساس  زیادہ ہو جائے ۔"

چین میں ہانگ کانگ کی واپسی کے گزشتہ 25 سالوں میں صدر شی جن پھنگ کی  دلچسپی اور مرکزی حکومت کی بھرپور حمایت سےہانگ کانگ میں لوگوں کے معاش  کی بہتری میں مسلسل اضافہ ہوتا  رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی  حکومت کی طرف سے جاری کردہ پالیسی  منصوبہ بندی سے ،  ہم یہ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ غربت کا خاتمہ، بزرگوں کی دیکھ بھال، کمزوروں کی مدد، اور تعلیمی سرمایہ کاری کو ہمیشہ اہمیت  دی جاتی رہی ہے ۔ 2021 کی پالیسی  منصوبہ بندی سے پتہ چلتا ہے ہانگ گانگ کی مقامی  حکومت کی طبی نگہداشت اور سماجی بہبود پر 2017 کے مقابلے میں بالترتیب 53فیصد  اور 62فیصد  اضافہ ہوا ہے۔

"ایک ملک، دو نظام" ہانگ کانگ کے استحکام، خوشحالی اور ترقی کا بنیادی اصول ہے۔ مرکزی حکومت ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کو بہت اہمیت دیتی ہے، اور ہانگ کانگ کی معیشت کو ترقی دینے کے لیے ٹھوس اقدامات  اختیار کئے ہیں ۔ ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کے لیے حقیقی فوائد  لاتے ہوئے  لوگوں  کے معاش کو بہتر بنا یا گیا ہے ۔ جیسا کہ صدر شی جن پھنگ نے اپنے 2020 کے  سال نو  کے موقع پر  دئیےگئے  پیغام میں زور دیاکہ "مجھے پوری امید ہے کہ ہانگ کانگ اور ہانگ کانگ کے ہم وطن خوش ہوں گے۔ ہانگ کانگ میں خوشحالی اور استحکام  ، ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کی خواہش اور مادر وطن کے لوگوں کی امید ہے۔ "