ایک ملک دو نظام کی پالیسی کو بدنام کرنے والے ناکام ہوں گے،وزارت خارجہ

2022/07/01 17:14:24
شیئر:

یکم جولائی کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے باقاعدہ پریس کانفرنس کی میزبانی کی۔ ایک رپورٹر نے پوچھا: آج ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کی 25ویں سالگرہ ہے۔ اس موقع پر پوری قوم خوشی منا رہی ہے لیکن کچھ مغربی ممالک نے ہانگ کانگ کے حوالے سے منفی بیانات دئیے۔ آپ اس حوالے سے کیا کہتے ہیں۔ 
چاؤ لی جیان نے کہا کہ ہانگ کانگ کے تمام امور  خالصتاً چین کے اندرونی معاملات ہیں۔ چین اس میں مداخلت کی سختی سے مخالفت اور شدید مذمت کرتا ہے۔ چاؤلی جیان نے زور دے کر کہا کہ یہ ممالک اکثر جمہوریت اور انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن اپنے سنگین مسائل اور غلط کاموں سے آنکھیں چراتے ہیں، وہ ایک خوشحال، مستحکم اور متحد ہانگ کانگ کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ تبصرے کرنے کے اہل نہیں ہیں۔ کوئی بھی بیرونی طاقت "ایک ملک، دو نظام" کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی اور ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں پیش رفت کو نہیں روک سکتی۔