کووڈ-19 کے لئے مالی اعانت روکنے پر تشویش ہے، ڈاکٹر فاؤچی

2022/07/01 16:48:24
شیئر:

ویب سائٹ فارچون کے مطابق امریکی ماہر انسداد وبا ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے وائٹ ہاؤس کی جانب سےکووڈ-19 کے لئے مختص مالی اعانت روکنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا ہے کہ ہمیں اب بھی وائرس کے شدید خطرے کا سامنے ہے۔ اس موقع پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے مالی اعانت روکنا ایک بڑی لاپرواہی ہے جو بڑی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اب بھی وائرس کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔ فاؤچی نے خبردار کیا کہ رواں موسم خزاں میں وبا کے سو ملین نئے کیسز سامنے آسکتے ہیں۔ وبائی سونامی کی نئی لہر کے خلاف سنجیدہ تیاری کی ضرورت ہے۔