شی جن پھنگ کی طرف سے ہانگ کانگ میں تعینات فوجی دستے کا معائنہ

2022/07/01 20:04:05
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،  صدر مملکت  اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یکم جولائی کی صبح ہانگ کانگ میں تعینات  چینی پیپلز لبریشن آرمی کے  دستے کا معائنہ کیااور  پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور سنٹرل ملٹری کمیشن کی طرف سے دستے کے لئے تہہ دل سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 25 سال قبل ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کے بعد سے، ہانگ کانگ میں تعینات فوجی دستےنے پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور مرکزی فوجی کمیشن کے فیصلوں  پر پوری سنجیدگی سے عمل درآمد کیا ہے، "ایک ملک، دو نظام" کی پالیسی پر صحیح معنوں میں عمل درآمد  کیا اور  ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کا بنیادی قانون اوردیگر متعلقہ قوانین کی روشنی میں اپنی مشن کو کامیابی سے پورا کیا ہے۔ خاص طور پر حالیہ برسوں میں ہانگ کانگ کی صورتحال میں گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں کے پیش نظر، ہانگ کانگ میں تعینات دستے نے ہانگ کانگ میں افراتفری سے گورننس کی طرف منتقلی کے عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔امید کی جاتی ہے کہ ہانگ کانگ میں تعینات دستہ  قومی سلامتی اور ہانگ کانگ کی طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کی حفاظت کرے گا، اور "ایک ملک، دو نظام" کے عمل کو فروغ دے گا۔