مہنگائی نے امریکی شہریوں کو اپنی خوراک تبدیل کرنے پر مجبور کردیا، مارکیٹ واچ

2022/07/01 15:46:02
شیئر:

بڑھتے ہوئے افراط زر اور مہنگائی نے امریکی شہریوں کو سبزیوں کا سوپ پینے پر مجبور کر دیا ہے۔ امریکی سروے کمپنی مارننگ کنسلٹ کے ایک سروے کے نتائج، جو حالیہ دنوں مارکیٹ واچ کی ویب سائٹ پر شائع ہوئے، ظاہر کرتے ہیں کہ قوت خرید میں کمی نے امریکی شہریوں کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔سروے کے مطابق آدھے سے زیادہ صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی گزارنے کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر قابو پانے کے لیے اپنے کھانے پینے کی عادات کو تبدیل کر لیا ہے۔ لوگوں نے ریستوران جانا کم  کر دیا ہے۔
مارننگ کنسلٹ کے مطابق سروے میں شریک  تقریباً 72 فیصد لوگوں نے گوشت کی خریداری میں کمی کر دی ہے۔ سروے کے مطابق خوراک کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ خاص طور پر کم آمدنی والے خاندانوں پر زیادہ اثر انداز ہوا ہے ۔