چین کی آسٹریلوی اور کینیڈا کے فوجی طیاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی شدید مخالفت

2022/07/01 11:59:25
شیئر:

حالیہ دنوں آسٹریلیا اور کینیڈا نے چینی پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے اُن کے فوجی جہازوں کو نام نہاد روکنے سے متعلق واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔چین کی  وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کہ  فی نے 30 جون کو ایک معمول کی پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ چین کسی بھی اشتعال انگیز سرگرمی سے نمٹنے کے لیے معقول، طاقتور  ، پیشہ ورانہ اور محفوظ  اقدامات پر عمل پیرا ہے۔ چینی فوج ایسے خطرناک اور اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف بھرپور جوابی اقدامات کرے گی۔ انہوں  نے کہا کہ آسٹریلوی اور کینیڈین فریقوں کے متعلقہ بیانات حقائق کو مسخ کرتے ہیں ۔آسٹریلوی فوجی طیارے جاسوسی کے لیے چین کے شیشا جزائر  کے قریب فضائی حدود میں داخل ہوئے اور انہوں نے چین کی بار بار کی وارننگ کو نظر انداز کیا اور اپنی پیش قدمی جاری رکھی۔ اس کے علاوہ  کینیڈا کے  فوجی طیاروں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کو بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنی اشتعال انگیزی سے چین کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا ہے۔  چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، اور متعلقہ ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ غلط معلومات پھیلانا بند کریں، چین کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے اور سمندر اور فضا میں تناؤ پیدا کرنے والے اقدامات کو روکیں، اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔