اگلے پانچ سال ہانگ کانگ میں نئی پیش رفت کی توقع ہے،سی ایم جی کا تبصرہ

2022/07/02 16:15:48
شیئر:

"اگلے پانچ سال ہانگ کانگ کے لیے نئی پیش رفت کا کلیدی وقت ہوں گے۔" ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ کی اگلے پانچ سالوں کی ترقی کے لیے چار توقعات پیش کیں، جن میں "گورننس کے معیار کو بہتر کرنا"، "ترقی کی قوت محرکہ کو مسلسل مضبوط کرنا" ، "لوگوں کی روزمرہ زندگی میں درپیش مشکلات کو دور کرنا"، اور "ہم آہنگی اور استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنا "شامل ہیں  - ان چار اہم توقعات کا مقصد ہانگ کانگ کے باشندوں کی سب سے بڑی تشویش کو دور کرنا ہے اور اس سے یہ بھی واضح ہے کہ  مرکزی حکومت اور  ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کے دل باہم منسلک ہیں۔

مادر وطن کی مضبوط حمایت اور دنیا سے جڑنا ہانگ کانگ کی ایک اہم صلاحیت ہے۔ "مرکزی حکومت قومی ترقی کےتاریخی مواقع سے فائدہ اٹھانے، 14ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی، گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا نیز دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر جیسی قومی حکمت عملیوں کے ساتھ منسلک ہونے ،مختلف علاقوں کے ساتھ مزید قریبی وسیع تبادلوں اور تعاون کرنے  نیز  اصلاحات کو  عملی اور مستحکم طور پر فروغ دینے میں ہانگ کانگ کی مکمل حمایت کرتی ہے" - ان تمام  پہلوؤں پر ملنے والی "مکمل حمایت" نے ہانگ کانگ کی ترقی کی سمت کا تعین کیا ہے ۔ہانگ کانگ میں چینی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے رکن ٹھو ہائی منگ نے کہا کہ ،ہانگ کانگ کی خوداعتمادی کا سب سے بڑاسبب یہ ہے کہ ایک مضبوط مادر وطن اس کی پشت پر موجود ہے ۔ 
 چینی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی سماجی اور قانونی کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر چھیو ڈاچھانگ نے ایک مضمون میں لکھا کہ ملک اور ہانگ کانگ سے محبت کرنے والے ہر  ایک فرد کو آنے والے پانچ سالوں کی قدر کرنی چاہیے اور اگر تمام لوگ متحدہوجائیں تو ہانگ کانگ کا مزید شاندار مستقبل تشکیل دیا جائے گا۔