افغان طالبان کے سرکردہ رہنما کی بیرون ملک مقیم افغان تجار سے افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل

2022/07/02 16:24:17
شیئر:

یکم جولائی کو افغان طالبان کے سرکردہ رہنما مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ نے افغان لویہ جرگے کے عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم افغان تجار سے افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی۔
اخونزادہ نے کہا کہ غیرملکی امداد سے افغانستان  کی معاشی تعمیر نو نہیں کی جا سکتی، امید ہے کہ افغان تاجر افغانستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کسی  کے لیے کوئی برا ارادہ نہیں رکھتاہے اور نہ ہی وہ اپنے کسی پڑوسی کو کوئی نقصان پہنچائے گا۔ انہوں نے  شرعی قانون کے نفاذ اور سماجی عدل و انصاف کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔
افغان عبوری حکومت نے 30 جون کو کابل میں عبوری حکومت کے قیام کے بعد پہلا تین روزہ ، افغان لویہ جرگہ منعقد کیا ہے ۔ 
لویہ جرگہ کا عوامی اجلاس افغانستان میں ایک روایتی مشاورتی اجلاس  ہے، جس میں  بنیادی طور پر افغانستان سے متعلق اہم مسائل پر صلاح مشورہ کیا جاتا ہے۔