افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لیے چینی امداد ، افغان وزیر کا اظہارِتشکر

2022/07/02 16:04:26
شیئر:

حال ہی میں چینی حکومت کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لیے امدادی سامان افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچا۔سی جی ٹی این کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، افغان عبوری حکومت کے محکمہِ انسدادِ قدرتی آفات کے قائم مقام وزیر، غلام غوث ناصری نے چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ 
غلام غوث ناصری  نے کہا کہ چین افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کر رہا ہے، مشرقی افغانستان میں زلزلے کے بعد چین نے ہنگامی امدادی سامان بھی فراہم کیا،افغانستان کے لیے یہ امداد بہت اہم اور قیمتی ہے۔ انہوں نے چینی حکومت اور چینی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں  نے اس مشکل وقت میں افغان عوام کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ان کی جانب مدد کا ہاتھ بڑھایا ۔