اقوام متحدہ کی "اوشن کانفرنس2022" میں لزبن اعلامیے کی منظوری

2022/07/02 16:33:16
شیئر:

 اقوام متحدہ کی "اوشن کانفرنس2022 "یکم جولائی کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ختم ہوئی۔ شرکاء نے متفقہ طور پر لزبن اعلامیے کی منظوری  دی اور موجودہ  ہنگامی بحری صورتحال سے نمٹنے کے لیے سائنس اور جدت پر مبنی بحری کارروائی کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
اعلامیے میں اس پر زور دیا گیا ہے کہ سمندری اور ساحلی حیاتیاتی نظام کی بہتری اور پائیدار ترقیاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے مزید موثر اقدامات اختیار کیے جانے چاہیں۔
کانفرنس کے دوران چین نے "بلو پارٹنر شپ  کے فروغ  اور پائیدار مستقبل کی مشترکہ تشکیل" کے  موضوع پر ایک سائڈ سیشن کا انعقاد کیا۔چینی حکومت کے خصوصی ایلچی چانگ چان ہائی نے اپنے خطاب " بلو پارٹنر شپ" تشکیل دیتے ہوئے تعاون کاایک نیٹ ورک بنانے کی تجویز دی۔
اجلاس میں شریک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائےبحری امور پیٹر تھامسن نے چین کی پیش کردہ تجویز کو سراہا۔