چین کی تین بڑی ایئرلائنز 292 ایئربسز خریدیں گی

2022/07/03 16:53:19
شیئر:

یکم جولائی کو چین کی  تین بڑی ایئر لائنز، چائنا سدرن ،ایئر چائنا اور چائنا ایسٹرن نے اعلان کیا کہ تینوں کمپنیز  نے ایئربس کے ساتھ طیاروں کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ جس کے مطابق A320NEO سیریز کے کل 292طیارے خریدے جائیں گےاور خریداری کی کل رقم 37.257 بلین امریکی ڈالر، یعنی  تقریباً 249.1 بلین یوآن تک پہنچ جائے گی۔
تینوں ایئر لائنز نے کہا کہ ہوائی جہازوں کی یہ خریداری ،کمپنی کے "14ویں پانچ سالہ منصوبے" کے ترقیاتی منصوبے اور مارکیٹ کی طلب کے مطابق ہے۔کمپنی کو سول ایوی ایشن انڈسٹری کے مستقبل کی ترقی پر اعتماد کی بنیاد پر،پہلے سے ہی صلاحیت بڑھانے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔
 ایئربس نے ایک بیان جاری کیا کہ یہ نئے آرڈرز ، ایئربس پر چینی صارفین کے مضبوط اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں، جبکہ چائنا ایئرلائنز  کی مارکیٹ  کی مثبت بحالی اور خوشحال مستقبل کا مظہر ہیں ۔ 
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے اس حوالے سے کہا کہ جغرافیائی سیاسی اختلافات کے باعث  امریکی طیاروں کی برآمدات کامحدود ہونا مایوس کن ہے ، کمپنی نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ اور چین نتیجہ خیز بات چیت جاری رکھیں گے۔