افغان لویہ جرگہ کا عالمی برادری سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

2022/07/03 16:10:01
شیئر:

 دو جولائی کو ، ۳ روزہ افغان لویہ جرگہ اختتام پذیر ہوا جس میں منظور کردہ قرار داد میں عالمی برادری سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرارداد  کے مطابق  افغانستان ، اپنے پڑوسی ممالک سمیت دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام کی امید رکھتا ہے،افغانستان اس بات پر ثابت قدم ہے کہ اس کی سر زمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی اور  افغانستان کسی اور کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت بھی نہیں دے گا۔
قرارداد میں شدت پسند تنظیم "دولتِ اسلامیہ " کے ارکان کو بھی "دہشت گرد" قرار دیا گیا اور  پوست کی کاشت اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف افغان حکومت کےکریک ڈاؤن کی حمایت بھی  کی گئی ۔
افغانستان کی عبوری حکومت نے کابل میں عبوری حکومت کے قیام کے بعد 30 جون کو پہلا لویہ جرگہ منعقد کیا جس میں افغانستان بھر سے تقریباً 3500 مذہبی اسکالرز اور قبائلی رہنماؤں نے شرکت کی۔