وانگ ای 3 سے 14 جولائی تک جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے

2022/07/03 16:29:11
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے جمعے کو اعلان کیا کہ چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای 3 سے 14 جولائی تک انڈونیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ اور ملائیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وانگ ای میانمار میں لنکانگ -می کونگ تعاون کے وزرائے خارجہ کے ساتویں اجلاس کی صدارت کریں گے اور انڈونیشیا میں جی ٹونٹی وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ ،وہ چین-انڈونیشیا اعلی سطحی ڈائیلاگ میکانزم کے دوسرے اجلاس اور چین کے گوانگ شی زوانگ قومیت کے خوداختیار علاقے کے شہر  نان نینگ میں چین-ویت نام دوطرفہ تعاون کی رہنما کمیٹی کے چودہویں اجلاس اور چین-کمبوڈیا بین الحکومتی کوآرڈینیشن کمیٹی کے چھٹے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔