امریکی شہر شکاگو میں ایک اور خونیں ہفتہ، بیس گھنٹوں میں بائیس لوگ فائرنگ کا نشانہ بنے

2022/07/03 16:27:26
شیئر:

امریکی شہر  شکاگو  کی پولیس کے مطابق  یکم جولائی سے شکاگو میں فائرنگ کے متعدد واقعات ہوئےاور 20 گھنٹوں کے اندر 22 افراد  گولیوں کا نشانہ بنائے گئے ، جن میں سے 4 ہلاک ہوگئے۔ اب تک واقعے میں ملوث  ایک شخص اور ایک اورمشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
شکاگو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ ڈیوڈ براؤن نے کہا کہ چار جولائی کو امریکہ کا یوم آزادی منایا جائے گا اور یہ ایک بے حد اہم ویک اینڈ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ  یہ "جولائی" عوامی تحفظ کے حوالے سے "بہت چیلنجنگ" ہے۔
حالیہ برسوں میں امریکی  شہر شکاگو کو "مرڈر کیپٹل" اور "کرائم سٹی" کہا جانے لگا ہے۔ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق 2021میں اس شہر میں فائرنگ کے 3,561 واقعات ہوئے، جن میں 797 قتل  کے  کیسز  ہیں یہ تعداد  1996 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔