کوپن ہیگن کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے کم از کم 6 افراد ہلاک یا زخمی

2022/07/04 10:15:12
شیئر:

ڈنمارک کی پولیس نے 4 تاریخ کی صبح تصدیق کی کہ دارالحکومت کوپن ہیگن کے ایک بڑے شاپنگ مال میں 3 تاریخ کی دوپہر کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ ایک 22 سالہ سفید فام  مرد کو  واقعے کے فوراً بعد جائے وقوعہ کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا۔

کوپن ہیگن کے پولیس چیف انسپکٹر سیرن تھامسن نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ مرنے والوں میں ایک  40 سال عمر کا مرد اور دو نوعمر  بچے شامل تھے۔ حملہ آور کا مقصد تاحال واضح نہیں ہے اور دہشت گردانہ حملے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ پولیس نے شاپنگ سینٹر کے اردگرد کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کوپن ہیگن سمیت پورے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ  آپریشن شروع کر دیا ہے۔