ہانگ کانگ اور مکاؤ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی طرف سے صدر شی جن پھنگ کی تقریر پر ردعمل

2022/07/04 09:41:03
شیئر:

ہانگ کانگ اور مکاؤ کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کہا کہ ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کی 25ویں سالگرہ اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چھٹی حکومت کی تقریب حلف  برداری میں چینی صدر شی جن پھنگ کی اہم تقریر نے انہیں متاثر کیا ہے، جس سے نئے دور میں "ایک ملک، دو نظام" کی وجہ سے آگے بڑھنے کے راستے کی نشاندہی کی گئی۔
ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے مالیاتی سیکرٹری چن ماوبو نے کہا کہ صدر شی نے کہا کہ "ایک ملک، دو نظام" ایک اچھا نظام ہے، یہ ایک یقین دہانی ہے۔ "ایک ملک، دو نظام" ہانگ کانگ کو بہترین مسابقتی فائدہ ،اور ایک اچھا کاروباری ماحول دیتا ہے۔ ہانگ کانگ کے لوگ اس کی قدر کرتے ہیں۔
مکاؤ فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے صدر حے شو چھینگ نے کہا کہ صدر شی  نے اپنی تقریر میں ہانگ کانگ کے قیمتی تجربات کا جائزہ لیا۔ یہی بات مکاؤ پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ ہمیں "محب وطن لوگوں کی مکاؤ پر حکمرانی" کے اصول کو نافذ کرنا چاہیے۔
مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ صدر شی کی پرجوش تقریر کو ذہن میں رکھیں گے، ہانگ کانگ کو ایک مشترکہ گھر کے طور پر بنانے کی کوشش کریں گے۔