چین دی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں مزید ممالک کی شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے

2022/07/04 19:44:46
شیئر:

چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان  نے 4 جولائی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین-لاؤس ریلوے،  چین اور آسیان ممالک کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کا ایک مثالی نمونہ اور عالمی ترقیاتی انیشیٹو کی مضبوط گواہ ہے۔ چین "بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون میں حصہ لینے کے لیے خطے کے مزید ممالک کا خیرمقدم کرتا ہے ۔
چاؤ لی جیان نے یہ بھی کہا کہ چین نے 149 ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر  کے لیے  تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں اور تقریباً ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری  کے ساتھ 3,000 سے زیادہ  منصوبوں پر تعاون جاری ہے۔
برکس  تعاون کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں چین تقریباً 80 کانفرنسز  اور سرگرمیاں منعقد کرے گا۔