امریکہ کے یوم آزادی کی تعطیلات کے دوران گن وائلنس کے واقعات سے متعدد ہلاکتیں

2022/07/04 10:13:24
شیئر:

امریکہ میں اسلحے کا پھیلاؤ جاری ہے اور فائرنگ کے واقعات مسلسل رونما ہور رہے ہیں۔ امریکہ کے  یوم آزادی کی تعطیل کے دوران امریکہ  میں گن وائلنس کے کئی واقعات ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔

یکم جولائی کی شام شکاگو، الینوائے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک خاتون ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
یکم جولائی کے بعد سے، سینٹ لوئس، میسوری میں فائرنگ کے متعدد واقعات ہوئے ہیں۔ تین تاریخ تک فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور کم از کم 10 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ گن وائلنس کے واقعات کی کثرت نے لوگوں کو بے حس بنا دیا ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں عام شہریوں کے پاس کم از کم 400 ملین بندوقیں موجود ہیں، اس تناسب سے ہر سو افراد کے پاس 120 بندوقیں موجود ہیں۔
"آرکائیوز آف گن وائلنس" ویب سائٹ کے مطابق اس سال امریکہ میں گن وائلنس سے 21,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔