سنکیانگ میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کے لئے با وقار روزگار کے حوالے سے آزاد تحقیقی رپورٹ جاری

2022/07/04 15:07:06
شیئر:

4 جولائی کو سنکیانگ یونیورسٹی نے سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آزاد تحقیقی رپورٹ "سنکیانگ میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کے لیے باوقار روزگار کے حقائق" کے چینی اور انگریزی ورژن شائع کیے، جس نے معقول طور پر  سنکیانگ میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کے مزدوری اور محنت کے عمل کی حقیقی  صورتحال  کی عکاسی کی ہے۔

تحقیقی ٹیم نے ایک سال میں سنکیانگ کی 14 کاؤنٹیوں اور شہروں کی دیہاتوں اور کمیونٹیزکا دورہ کرکے  تحقیق کی۔ تحقیقاتی ٹیم نے سنکیانگ کے تمام نسلی گروہوں کے کارکنوں کے ساتھ گہرائی سے تبادلہ خیال کیا، جن میں ہان، ویغور، قازق، ہوئی، زیبو، ڈونگ شیانگ، داؤر، روسی اور دیگر نسلی گروہ شامل ہیں۔تحقیقاتی ٹیم نے تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کی جذباتی آمادگی، مقصد اور ترغیب، روزگار کے طریقوں اور اقدار کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اس بنیاد پر تحقیقی رپورٹ مکمل کی۔
رپورٹ اس نتیجے پر پہنچی  کہ سنکیانگ میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کی محنت ایک رضاکارانہ عمل ہے جو سنکیانگ میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کی جذباتی اور منطقی ضروریات کی رہنمائی میں انجام دیا جاتا ہے۔سنکیانگ میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کی محنت ایک سماجی کارروائی ہے جسے سنکیانگ کے تمام نسلی گروہوں کے لوگ خود مختار اور رضاکارانہ طور پر عقلی مقصد اور ترغیب کے تحت منتخب کرتے ہیں۔سنکیانگ میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کی مزدوری اور روزگار کے حالات سماجی جدیدیت کے ناگزیر رجحان اور فطری عمل کے مطابق ہیں اور سنکیانگ کے تمام نسلی گروہوں کے لوگوں نے  محنت کے ذریعے خاندانی خوشحالی، ذاتی ترقی اور قابلیت میں بہتری کے لیے اپنی ذاتی اقدار  کا مظاہرہ کیا ہے۔