میانمار کے مسئلے پر چینی وزیر خارجہ کی توقعات

2022/07/04 18:28:34
شیئر:

تین جولائی کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے میانمار میں  لنکانگ -می کونگ تعاون کے وزرائے خارجہ کے ساتویں  اجلاس میں شرکت کے دوران کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پراک سوکھون سے ملاقات کی اور میانمار کے مسئلے پر اپنی توقعات کا اظہار کیا۔ 
 وانگ ای نے کہا کہ چین  توقع کرتا ہے کہ چین اور آسیان، میانمار کے مسئلے کے سیاسی حل اور وہاں جمہوری عمل کی بحالی کو فروغ دیں گے اور میانمار میں اس کی ملکی صورتِ حال سے ہم آہنگ  سیاسی راہ کی تلاش میں تعاون فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ آسیان سے بھی اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ وہ اپنے بنیادی اصول و روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آسیان کے اتحاد اور رہنما کردار کا تحفظ کرے گا۔