چین کی ریڈ کراس سوسائٹی کی طرف سے افغان ہلال احمر سوسائٹی کو زلزلے سے متعلق امدادی سامان کا عطیہ

2022/07/04 09:38:42
شیئر:


چین کی ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے زلزلے سے متعلق امدادی سامان کی حوالگی کی تقریب 3 تاریخ کو کابل میں افغان ہلال احمر سوسائٹی کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔افغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو اور افغان ہلال احمر سوسائٹی کے چیئرمین مولوی مطیع الحق خالص  نے تقریب  میں شرکت کی۔ 

وانگ یو نے کہا کہ افغانستان میں آنے والے زلزلے سے چینی عوام کو دلی دکھ ہوا ہے اور چینی فریق نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات پربھرپور توجہ دی ہے اور فوری ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے 30 جون کو افغانستان میں زلزلہ سے متعلق امدادی سامان جیسے خیمے، فولڈنگ  بستر اور فیملی بیگز فراہم کیے، اور افغان ہلال احمر سوسائٹی کو افغانستان میں آفت زدگان کی مدد کے لیے امدادی رقوم فراہم کیں۔ افغانستان میں زلزلے کے بعد سے چین نے افغانستان کو بروقت انسانی امداد کی ایک بڑی مقدار فراہم کی ہے۔ چین زلزلے کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات پر قابو پانے اور افغانستان کی خود مختار ترقی میں تعاون کرنے کے لیے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
جناب مولوی مطیع الحق خالص  نے کہا کہ افغانستان اور چین کے عوام گہری دوستی اور مشترکہ تقدیر کے حامل ہیں اور افغان فریق چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی قیمتی امداد کو دل سے سراہتا ہے۔ امید ہے کہ چین کی ریڈ کراس سوسائٹی اور افغان ہلال احمر سوسائٹی  دوستانہ اور قریبی تعلقات کو برقرار رکھیں گے اور افغانستان کو معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور طبی نگہداشت کے شعبوں میں امداد فراہم کرتے رہیں گے۔