"سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے لیے باوقار روزگار کے حقائق" پر مبنی آزادانہ تحقیقاتی رپورٹ جاری

2022/07/04 18:24:13
شیئر:

جولائی کو سنکیانگ یونیورسٹی نے سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے "سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے لیے باوقار روزگار کے حقائق" پر مبنی  آزادانہ  تحقیقاتی رپورٹ کے چینی اور انگریزی ورژن شائع کیے، جس نے سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے  ذرائع معاش کی  حقیقی صورتحال واضح کی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم نے ایک سال میں سنکیانگ کی 14 شہروں کی کمیونٹیز اور دیہات کا دورہ کیا اور سنکیانگ کی تمام قومیتوں کے کارکنوں کے ساتھ  تفصیلی  تبادلہ خیال کیا، جن میں ہان، ویغور، قازق، ہوئی، شی بو، ڈونگ شیانگ، داؤر، روسی اور دیگرقومیتیں شامل ہیں۔تحقیقاتی ٹیم نے تمام قومیتوں کے لوگوں کی  دلی آمادگی، مقاصد ، روزگار کے طریقوں اور اقدار کے بارے میں معلومات لیں اور ان کی  بنیاد پر تحقیقی رپورٹ مکمل کی۔

اس تحقیق کے نتیجے میں واضح ہوا ہے کہ سنکیانگ میں تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی  محنت ایک  رضاکارانہ عمل ہے۔ ان کی محنت وہ سماجی سرگرمی ہے  جسے سنکیانگ  کی تمام قومیتوں کے لوگ خود مختاری سے  ، رضاکارانہ طور پر  ،سوچ سمجھ کر ایک مقصد اور ترغیب کے تحت منتخب کرتے ہیں۔سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے لیے  مزدوری اور روزگار کے حالات جدید معاشرتی  رجحان اور فطری عمل کے مطابق ہیں ، ان تمام لوگوں نے   محنت کے ذریعے خاندانی خوشحالی، انفرادی ترقی اور قابلیت میں بہتری کے لیے اپنی ذاتی اقدار کا  عملی مظاہرہ کیا ہے۔