کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ پر حملے کے ایک اہم مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا

2022/07/05 09:09:26
شیئر:

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ایک سینئر پولیس افسر غلام نبی میمن نے چار تاریخ کو کہا کہ پاکستان کے محکمہ انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں سے،  کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ پر حملے کے ایک اہم مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پاکستان کی وزارت اطلاعات نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق پانچ تاریخ کی صبح 11 بجے پاکستان کا محکمہ انسداد دہشت گردی اس کیس پر ایک اہم پریس کانفرنس کرے گا۔