ساتویں گلوبل تھنک ٹینک سمٹ کا انعقاد

2022/07/05 19:13:56
شیئر:

پانچ جولائی کوآن لائن  ساتویں گلوبل تھنک ٹینک سمٹ منعقد ہوئی۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ ہوانگ کھن منگ  نے تقریب سے  ویڈیو خطاب کیا ۔
ہوانگ کھن منگ نے کہا کہ حال ہی میں منعقدہ عالمی ترقی کے اعلی سطحی ڈائیلاگ میں شی جن پھنگ نے بین الاقوامی ترقی کے تعاون کو فروغ دینے کے عزم ، اعتماد اور پرخلوص خواہشات کا اظہار کیا ہے۔امید ہے گلوبل تھنک ٹینک کی شخصیات اس سے استفادہ کرتے ہوئے عالمی ترقی کے لیے اتفاق رائےتشکیل دیں گی اور مزید دانش اور قوت فراہم کریں گی۔
سمٹ میں تیس ممالک یا علاقوں کے سابق سیاسی رہنما،عالمی تنظیموں کے رہنما اور تھنک ٹینکس کے نمائندو ں سمیت تقریباً ایک سو شخصیات نے  شرکت کی۔