"عالمی ترقی: مشترکہ مشن اور شراکت" تھنک ٹینک اور میڈیا کے اعلیٰ سطحی فورم کا انعقاد

2022/07/05 10:43:13
شیئر:
"عالمی ترقی: مشترکہ مشن اور شراکت" کے موضوع پر  تھنک ٹینک اور  میڈیا کے اعلیٰ سطحی فورم  کا  4 تاریخ کو بیجنگ میں افتتاح ہوا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ ہوانگ کھن منگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی،اور  صدر شی جن پھنگ کی طرف سے بھیجا گیا تہنیتی   خط پڑھ کر سنایا ۔
ہوانگ کھن منگ نے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے  نشاندہی کی کہ صدر شی جن پھنگ کے تہنیتی خط میں عالمی ترقی کو فروغ دینے کی صورت حال اور درپیش چیلنجوں کی  وضاحت کی گئی ہے اور عالمی ترقی کے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے  کے تصورات اور تجاویز کا واضح طور پر اعلان کیا گیا ہے، اس فورم کو اچھی طرح سے چلانے اور ترقیاتی قوتوں کو اکٹھا کرنے  کے لیے اہم رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔
اس فورم کی میزبانی چین کی ریاستی کونسل کے پریس دفتر  نے کی تھی، اور چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز، ریاستی کونسل کے ترقیاتی تحقیقی مرکز، اور چائنا میڈیا گروپ  کے تعاون سے فورم کا اہتمام کیا گیا تھا۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے 60 سے زائد ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے 200 سے زائد نمائندوں نے آن لائن اور آف لائن شرکت کی۔