لنکانگ چھانگ -می کونگ تعاون کے وزرائے خارجہ کے ساتویں اجلاس میں حاصل کردہ نتائج

2022/07/05 17:18:43
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے پانچ جولائی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں  لنکانگ چھانگ -می کونگ تعاون کے وزرائے خارجہ کے ساتویں اجلاس میں حاصل نتائج سےمتعارف کرواتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اس ضمن میں تعاون نے اعلی معیار کی ترقی کی ہے اور لنکانگ چھانگ -می کونگ تعاون علاقائی تعاون کی روشن مثال بن چکا ہے۔چین نے دریائے می کونگ سے منسلک ممالک  کو ویکسین کی بیس کروڑ خوراکیں فراہم کی ہیں اور پانچ ممالک کے ساتھ  تقریباً  150 جڑواں صوبے یا شہر قائم کیے گئےہیں۔
   چین کے وزیر خارجہ وانگ ای  نے متعلقہ ممالک کے ساتھ زراعت،پانی،ڈیجیٹل معیشت ،خلا ،افرادی تربیت اور صحت عامہ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے اقدامات کا اعلان کیاہے۔ 
ترجمان نے کہا کہ اگلے مرحلے میں لنکانگ چھانگ-می کونگ تعاون کو فروغ دیتے ہوئے اسے دی بیلٹ اینڈ روڈ اور عالمی ترقیاتی انیشیٹیو پر عمل درآمد  کا مثالی علاقہ بنانے کی کوشش کی جائے گی۔