چین کے نائب وزیر اعظم کی امریکی وزیر خزانہ سے بات چیت

2022/07/05 10:46:08
شیئر:

پانچ جولائی کی صبح، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم لیو حہ نے امریکی وزیر خزانہ جینیٹ یلین کے ساتھ ورچوئل ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے میکرو اکنامک صورتحال اور عالمی صنعتی چین و سپلائی چین کے استحکام سمیت دیگر موضوعات پر عملی اور واضح انداز میں خیالات کا تبادلہ کیا۔
دونوں فریقوں کا خیال ہے کہ موجودہ عالمی معیشت کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ چین اور امریکہ کے درمیان میکرو پالیسیوں کی مفاہمت اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانا بہت اہمیت کا حامل ہے۔ مشترکہ طور پر عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنا چین اور امریکہ اور پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہے۔ چین نے امریکہ کی طرف سے چین پر عائد اضافی محصولات اور پابندیوں کے خاتمے اور چینی کمپنیوں کے ساتھ منصفانہ سلوک جیسے مسائل پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں فریقین نے بات چیت اور رابطے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔