امید ہے کہ بھارت، چینی کاروباری اداروں کے لیے بلا تفریق ، ایک سازگار تجارتی ماحول فراہم کرے گا،چین کی وزارت خارجہ

2022/07/06 18:39:41
شیئر:

اطلاع کے مطابق بھارت کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی نے چینی موبائل فون بنانے والی کمپنی Vivo اور متعلقہ کمپنیوں کے متعدد پروڈکشن سینٹرز اور کاروباری مراکز پر چھاپے مارے ۔
اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے چھ جولائی  کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اس معاملے پر مکمل توجہ دے رہا ہے ۔ چین نے ہمیشہ چینی کاروباری اداروں سے بیرونی ممالک میں ان کے قوانین و ضوابط کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا ہے  ،اس کے ساتھ ہی چین اپنے کاروباری اداروں کے قانونی حقوق و مفادات کا بھی بھرپور تحفظ کرتا ہے۔امید ہے بھارت ، چینی کاروباری اداروں کے لیے بلا تفریق ،ایک سازگارتجارتی ماحول فراہم کرے گا۔