چین کی ڈیجیٹل اکانومی 45 ٹریلین یوآن سے زائد حجم کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے

2022/07/06 16:44:31
شیئر:

پانچ جولائی کوپانچویں ڈیجیٹل چائنا کنسٹرکشن سمٹ کی پریس کانفرنس  میں چین کے نیشنل انٹرنیٹ انفارمیشن آفس کے انچارج نے کہا کہ 2017سے 2021 تک ، چین کی ڈیجیٹل اکانومی کا حجم  27 ٹریلین سے  45 ٹریلین تک پہنچ گیا، جو دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ڈیجیٹل اکانومی کے کل جی ڈی پی کا تناسب انتالیس اعشاریہ آٹھ فیصد تک ہو گیا ہے۔ 
"جدت نئی تبدیلیاں لاتی ہے، اور ڈیجیٹل نئے انداز کا رہنما ہے" کے موضوع پر  پانچویں ڈیجیٹل چائنا کنسٹرکشن سمٹ 23 سے  24 جولائی  تک صوبہ فوجیان کے شہر فو زو میں منعقد ہو گی ۔