چین اور امریکہ کے اقتصادی و تجارتی شعبے کے رہنماؤں کی ٹیلی فونک بات چیت کی کیا اہمیت ہے؟

2022/07/06 17:13:58
شیئر:

پانچ جولائی کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور  نائب وزیر اعظم لیو حہ نے امریکی وزیر خزانہ جینیٹ یلین کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔یہ رواں سال چین اور امریکہ کے اقتصادی و تجارتی شعبے کے رہنماؤں کا پہلا رابطہ ہے۔بائیڈن انتظامیہ کے حلف اٹھانے کے بعد دونوں ممالک کے اقتصادی و تجارتی شعبے کے رہنماؤں کے درمیان پانچ مرتبہ تبادلہِ خیال ہوا ہے۔تجزیہ نگاروں کے خیال میں یہ چین امریکہ صدور کی ٹیلی فونک بات چیت کے مقاصد پرعملدرآمد کا ایک اقدام بھی ہے۔
جینیٹ یلین نے بارہا یہ خیال اظہار کیا ہے کہ "چین پر اضافی محصولات عائد کرنا امریکی صارفین کونقصان پہنچائے گا" ۔وہ امریکی صارفین اور کاروباری اداروں کے حقیقی مفادات بیان کرتی ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس بات چیت  میں عالمی صنعتی و پیداواری چین کے استحکام پر بھی غور کیا گیا ہے۔چین عالمی صنعتی و پیداواری چین کے استحکام کے مشترکہ تحفظ پر زور دیتے ہوئےیہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ سرد جنگ کی سوچ کو ترک کیاجانا چاہیئے اور عالمی صنعتی و پیداواری چین کے استحکام کو نقصان پہنچانے والا عمل بند کیا جانا چاہیئے۔