وانگ ای کی طرف سے چین-تھائی لینڈ وزرائے خارجہ کی ملاقات کے اہم اتفاق رائے کے بارے میں بات چیت

2022/07/06 10:17:33
شیئر:

5 جولائی کو  چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بنکاک میں تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ  ڈان پرمود ونائی کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔
وانگ ای نے ملاقات کے نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے  کہا کہ اس سال چین-تھائی لینڈ جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے تعلقات کے  قیام کی دسویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران، دونوں فریقوں نے تفصیلی اسٹریٹجک بات چیت کی اور چار نکاتی اہم اتفاق رائے حاصل کیا۔پہلا، چین-تھائی لینڈ  ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرنا ہے۔ دوسرا ،مشترکہ طور پر چین-لاؤس-تھائی لینڈ ریلوے کو  جلد از جلد  استعمال میں لانا ہے ۔ تیسرا، مشترکہ طور پر سائبر  سیکورٹی کو برقرار رکھنا  ہے اور  چوتھا ،مشترکہ طور پر اپیک  کے غیر رسمی رہنماؤں کے اجلاس کے نتائج  کو فروغ دینا ہے ۔وانگ ای نے کہا کہ چین اس سال اپیک اجلاس کی کامیاب  میزبانی کے لئے تھائی لینڈ کی مضبوطی سے حمایت کرے گا اور اپیک کی ترقی میں نئی اور مضبوط تحریک پیدا کرے گا۔