سینئر افغان حکام نے امریکہ اور مغرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امداد پر سیاست نہ کریں اور جلد از جلد افغان اثاثوں کو واپس کریں

2022/07/06 10:22:16
شیئر:
پانچ تاریخ کو چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے، افغان عبوری حکومت کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے قائم مقام وزیر غلام غوث نے امریکہ اور مغربی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی امداد پر سیاست نہ کریں اور افغان عوام کے اثاثوں کو واپس کریں۔
غلام غوث نے کہا کہ  گزشتہ سال افغان حکومت کی تبدیلی  کے بعد مغرب نے افغانستان کے لئے  تمام انسانی امداد روک دی۔ انہوں نے نہ صرف انسانی امداد پر سیاست کی ہے بلکہ انہوں نے افغان عوام کی9 بلین ڈالر کی رقم بھی منجمد کر دی ہے۔ ایک طرف وہ انسانی حقوق کے دفاع کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی کر رہے ہیں۔ ہم امریکہ اور مغربی معاشرے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انسانی امداد پر سیاست نہ کریں اور افغان عوام کے اثاثوں کو واپس کریں۔