جی 20 وزرائے خارجہ کا اجلاس انڈونیشیا کے شہر بالی میں منعقد ہوگا

2022/07/06 17:28:20
شیئر:

انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کی اطلاعات کے مطابقG20 وزرائے خارجہ کا اجلاس 7 سے 8 جولائی تک انڈونیشیا کے شہر بالی میں منعقد ہوگا جس  کا موضوع "ایک زیادہ پرامن،مستحکم اور خوشحال دنیا کی مشترکہ تعمیر" ہے۔ اجلاس میں عالمی بحالی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس دو حصوں پر مشتمل ہوگا ۔ پہلا  حصہ کثیرالجہتی کو مضبوط  کرنے  کے بارے میں ہے، جس میں عالمی تعاون کو مضبوط بنانے اور ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دوسرا حصہ خوراک اور توانائی کے بحران کے بارے میں ہے، جس میں  خوراک کے بحران، کھاد کی قلت اور دنیا بھر میں  اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔