تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کی چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات

2022/07/06 10:18:56
شیئر:

 پانچ جولائی کو تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پریوتھ چن اوچا نے بنکاک میں تھائی لینڈ کا سرکاری دورہ کرنے والے چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم پریوتھ نے کہا کہ تھائی لینڈ چینی صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ عالمی ترقی کے اقدام اور عالمی سلامتی کے اقدام کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے غربت کے خاتمے میں چین کی عظیم کامیابیوں کو سراہا ہے، اور چین کے ساتھ جامع تعاون کو فروغ دینے اور تاریخی مواقع سے فائدہ اٹھانے کی امید کا اظہار کیا۔
وانگ ای نے کہا کہ عالمی تبدیلیوں کے باوجود، چین اور تھائی لینڈ کے تعلقات نے  صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے، جس کی وجوہات دونوں ممالک کے رہنماؤں کی تزویراتی رہنمائی، روایتی دوستی اور باہمی سیاسی اعتماد ہیں۔ اس سال چین-تھائی لینڈ جامع اسٹریجک تعاون کے ساتھی کے تعلقات کے قیام کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ دونوں فریقوں نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ دو طرفہ دوستی کو آگے بڑھانے اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ تاکہ دونوں ممالک کے لیے مزید مستحکم، خوشحال اور پائیدار مستقبل کی تعمیر کی جاسکے۔
پریوتھ  نے کہا کہ تھائی لینڈ اور چین کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے اور عملی تعاون نتیجہ خیز رہا ہے۔ وہ "تھائی لینڈ 4.0" ترقیاتی حکمت عملی اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو کے گہرائی سے انضمام کو مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔