پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں مون سون بارشوں سے تباہی، 45 افراد ہلاک

2022/07/07 09:29:03
شیئر:

صوبہ بلوچستان کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی  کی طرف سے 6 تاریخ کو جاری عدادوشمار کے مطابق، مون سون بارشوں کے نتیجے میں بلوچستان میں 45 افراد ہلاک اور  47 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ بارشوں کی وجہ سے 241 مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ بارش سے شدید متاثرہ علاقوں میں کوئٹہ، چمن، قلعہ سیف اللہ، ژوب، کوہلو،لورالائی اور کچھی شامل ہیں۔حکومت کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔