چین نے برٹش ریسرچ سینٹر کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے

2022/07/07 18:42:35
شیئر:

مئی 2021 سے ، برطانیہ کی شیفیلڈ ہالام یونیورسٹی کے ہیلینا کینیڈی سنٹر نے سنکیانگ سے متعلق چار رپورٹس جاری کی تھیں، جو سنکیانگ میں نام نہاد "جبری مشقت" سے متعلق بولے گئے تمام تر جھوٹ پر مشتمل تھیں ۔اس حوالے سے چینی  وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے سات جولائی کو منعقدہ  پریس کانفرنس میں کہا کہ نام نہاد ریسرچ رپورٹ لکھنے والوں  کو طویل عرصے سے امریکی محکمہ انصاف جیسی سرکاری ایجنسیز  نے  فنڈز فراہم کیے ہیں اور ان کے رشتہ داروں پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ ہیلینا کینیڈی سینٹر کو فنڈز ، ایک چین مخالف انتہا پسند سیاسی گروپ کے بانی کی جانب سے دیئے گئےہیں ۔ سنکیانگ میں نام نہاد "جبری مشقت" کے بارے میں یہ  رپورٹ اغلاط اوردروغ گوئی سے بھرپور ہے جو بنیادی حقائق کی جانچ پڑتال سے مکمل طور پر جھوٹی ثابت ہوئی ہے نیز متعلقہ فریقوں اور کمپنیوں کی طرف سے بھی  اس رپورٹ میں جو کچھ کہا گیا ہے اس کی بار بار   نفی کی گئی ہے ۔