امریکہ میں یوم آزادی کے پریڈ پر فائرنگ کرنے والے ملزم کا اعتراف جرم

2022/07/07 09:20:13
شیئر:

امریکی ریاست الینوائے کے شہر ہائی لینڈ پارک  میں "یوم آزادی" کی پریڈ کے دوران فائرنگ کے ملزم نے  6 جولائی کو اپنی درخواست ضمانت کی سماعت  کے دوران اعتراف جرم کرلیا، جج نے ملزم کو ضمانت  دینے سے انکار کر دیا۔

دوران سماعت لیک کاؤنٹی کے اسسٹنٹ اسٹیٹ اٹارنی بین ڈیلن نے عدالت کو بتایا کہ  21 سالہ مشتبہ شخص، رابرٹ کریمو III، نے اعتراف کیا ہے کہ  اس نے 4 تاریخ کی صبح ہائی لینڈ پارک میں ایک عمارت  کی  چھت سے  "یوم آزادی" کی پریڈ میں شریک ہجوم پر 80 سے زیادہ گولیاں چلائیں۔
لیک کاؤنٹی کے ریاستی اٹارنی ایرک رین ہارٹ نے 5 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کریمو III پر اس فائرنگ میں فرسٹ ڈگری قتل کے سات الزامات لگائے گئے ہیں ۔اس  واقع میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جرم ثابت ہونے پر اسےضمانت  کے امکان کے بغیر عمر قید کی سزا سنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ ملزم کو کئی دیگر الزامات کا بھی سامنا ہے۔