برطانوی وزیر اعظم کا کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہو نے کافیصلہ

2022/07/07 17:24:38
شیئر:

سات جولائی  کو برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا کہ وہ کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں لیکن اس موسم خزاں تک وزیر اعظم کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

اطلاعات کے مطابق موسم گرما میں  کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کے انتخابات ہوں گے جس کے بعد اکتوبر میں کنزرویٹو پارٹی کانفرنس میں نئے وزیراعظم حلف اٹھائیں گے۔