چار موسموں کی خوبصورتی سیریز:شاؤ شو

2022/07/07 10:26:31
شیئر:

شاؤ شو  چینی قمری کیلنڈر کی چوبیس اصطلاحات میں سے ایک ہے۔ اس کا لفظی مطلب" چھوٹی گرمی" ہے۔ اس شمسی مدت کے بعد چین کے تمام حصے زیادہ گرم اور حبس والے دنوں میں  داخل ہو جائیں گے۔

مغربی ممالک میں بھی ان دنوں کی موسمیاتی کیفیت کو بیان کرنے کے لئے ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جس کا مطلب" کتے کے دن" ہے۔ یہ اصطلاح شمالی نصف کرہ میں جولائی اور اگست کے درمیان گرم ترین دنوں کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
گرمیوں میں، جب درجہ حرارت بہت زیادہ ہوتا ہے تو لوگوں کا کھانا کھانے کو دل نہیں چاہتا اور انہیں بہت زیادہ پسینہ آتا ہے، جس کے نتیجے میں جسم میں غذائی اجزاء کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔اس لئے مختلف علاقوں کے چینی لوگ غذائی کمی کو پورا کرنے کے لئے مختلف موسمی کھانے تیار کرتے ہیں اور گرمی سے بچنے کے لئے مختلف طریقہ کار اپناتے ہیں۔