چین خلا کا پرامن استعمال کرتا آرہا ہے،وزارت خارجہ

2022/07/07 16:49:41
شیئر:

پانچ جولائی کو امریکی خلائی ادارے  ناسا کے چیف آف اسٹاف بل نیلسن  نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چین کے خلائی منصوبے فوجی آپریشن کے تحت جاری ہیں جب کہ امریکہ پرامن،غیر فوجی خلائی منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ اس بیان کے حوالے سے چین کی وزارت  خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے سات جولائی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بل نیلسن کا بیان حقائق کے منافی ہے۔خلا میں فوجی مشق امریکہ  کرتا ہے جب کہ چین خلا کا پرامن استعمال کر رہا ہے اور اس میں عالمی تعاون کو بھی مثبت انداز میں فروغ دے رہا ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں چاؤ لی جیان نے کہا کہ تین مشترکہ اعلامیے،  چین -امریکہ تعلقات کا " حفاظتی حصار" ہیں اور ان کی پاسداری کی جانی  چاہیئے۔