جاپان مخالف جنگ کے85 سال مکمل ہونے پر یاد گاری تقریب کا انعقاد

2022/07/07 15:30:40
شیئر:

سات جولائی کو جاپان مخالف جنگ کے85 سال مکمل ہونے پر بیجنگ میں ایک یادگاری  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بیجنگ کی مختلف جامعات کے پارٹی سے وابستہ طلبہ کے نمائندوں نے ملک سے وفاداری کے عزم کا اظہار کیا اور جاپان مخالف جنگ کے ہیروزکی یاد میں انہیں پھولوں کا نذرانہ پیش کیا۔

85 سال پہلے جاپانی حملہ آوروں نے لوگو چھو حملے کا آغاز کیا اور چین کے خلاف جارحیت کی جنگ شروع کی۔چینی عوام نے ایک ساتھ مل کر اپنے  طاقتور دشمن کا مقابلہ کیا اور جدید دور میں،  غیر ملکی یلغار کے خلاف جنگ میں پہلی مکمل فتح حاصل کی۔

اسی دن چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں  ترجمان چاؤ لی جیان نے اس حوالے سے کہا کہ یہ فتح نہ صرف چینی عوام ،بلکہ دنیا کے عوام کی فتح ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ جاپان کو صحیح انداز میں اپنی تاریخ کا سامنا کرنا چاہیے اور اس سے سبق سیکھتے ہوئے پرامن ترقی کے راستے پر ثابت قدم رہنا چاہیئے۔