امید ہے کہ سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی حالت جلد ہی خطرے سے باہر آجائے گی ،چینی وزارت خارجہ

2022/07/08 16:05:28
شیئر:

سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے پر ہونے والے حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے  چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ انہیں صدمہ ہوا ہے اور امید ہے کہ  شنزو آبے کی حالت جلد ہی خطرے سے باہر آجائے گی۔  انہوں نے ان کی صحت یابی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔