عالمی فوٹو وولٹک صنعتی و سپلائی چین کی کمزوری کی بنیادی وجہ امریکہ کے نامناسب اقدامات ہیں ، چینی وزارتِ خارجہ

2022/07/08 19:05:01
شیئر:

اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بیرول نے کہا کہ چین کی پولی سیلیکون کی پیداوار 2021 میں دنیا  کا 79 فیصد بن چکی ہے، جس میں سے 42 فیصد سنکیانگ میں ہے۔ فوٹو وولٹک کی پیداوار کسی علاقے میں زیادہ اکٹھے ہونے سے عالمی سپلائی چین انتہائی کمزور ہو سکتی ہے۔اس سلسلے میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے 8 جولائی  کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ درست ہے کہ چین فوٹو وولٹک پیداوار  اورتنصیبی استعداد کے حوالے سے  سب سے بڑا ملک ہے اور سنکیانگ پولی سیلیکون کے لیے دنیا کا سب سے اہم پیداواری مرکز ہے، جو دنیا کی قابل تجدید توانائی کی ترقی کے لیے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
تاہم  موجودہ عالمی فوٹو وولٹک صنعتی و سپلائی چین کی کمزوری کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ امریکہ نے چینی فوٹو وولٹک صنعت کو غیر قانونی طور پر الگ تھلگ کیا اور اس پر دباو ڈالا ۔امریکہ کے اقدامات مارکیٹ قوانین کی شدید خلاف ورزی ہیں جنہوں نے بین الاقوامی تجارتی آرڈر کو بری طرح متاثر کیا ہےاور عالمی فوٹو وولٹک صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔