چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی یورپی یونین کے نمائندہ اعلی برائے خارجہ و سلامتی امور جوزپ بوریل سے ملاقات

2022/07/08 15:30:37
شیئر:

سات جولائی  کو چین کےریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بالی میں جی 20 وزرائے خارجہ کےاجلاس میں شرکت کے دوران یورپی یونین کے نمائندہ اعلی برائے خارجہ و سلامتی  امور جوزپ بوریل سے ملاقات کی۔
جوزپ بوریل نے کہا کہ  یورپی یونین سٹریٹجک آزادی پر کاربند ہے اور ہمیشہ سے اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ یورپی یونین اور چین کے درمیان مشترکہ مفادات اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں۔ یورپی یونین ایک چین کی پالیسی پرمضبوطی سے قائم رہے گی اور چین کے ساتھ مزید اسٹریٹجک تعاون کو برقرار رکھے گی۔ یورپی یونین کو روس اور یوکرین کے درمیان موجودہ تنازع کے سنگین منفی اثرات پر گہری تشویش ہے اور امید ہے کہ چین امن کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام فریقوں کو تنازعے کی بنیادی وجوہات کے بارے میں تفصیلی سوچ بچار کرنی چاہیے اور اس کا بنیادی حل تلاش کرنا چاہیے۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کو  اختلافات کو پس پشت رکھتے ہوئے ، مشترکہ بنیادوں کو تلاش کرنا چاہیے ، باہمی منفعت اور جیت کے حصول کی کوشش کرنی چاہیے اور حقیقی کثیرالجہتی کو برقرار رکھنا چاہیے۔ ہمیں معیشت کی  ڈی کپلنگ ، زیرو سم گیمز،اور نئی سرد جنگ کی مخالفت کرنی چاہیے۔چین ، یورپی یونین کے ساتھ مل کراقوامِ متحدہ کی مرکزیت پر مشتمل بین الاقوامی نظام اور بین الاقوامی قانون پر مبنی بین الاقوامی نظم و نسق کے تحفظ کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے ۔