موجودہ سال میں چین کی بیرونی تجارت کے استحکام اور بہتری کے لیے سازگار حالات موجود ہیں، وزارت تجارت

2022/07/08 10:27:01
شیئر:

چین کی وزارت تجارت کی ترجمان شو یو ٹنگ نے سات تاریخ کو  کہا کہ رواں سال کے آغاز سے  چین کی غیر ملکی تجارت نے اندرون ملک  اور بیرون ملک متعدد دباؤ کا مقابلہ کیا، تاہم مستحکم ترقی کو برقرار رکھا۔ جنوری سے مئی تک، آر ایم بی کے لحاظ سے، درآمدات اور برآمدات میں سال بہ سال 8.3 فیصد اضافہ ہوا، اور جون میں اعداد و شمار کے مطابق  ترقیاتی رفتار نسبتاً بہتر رہنے کی توقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سال کے دوسرے نصف میں چین کی بیرونی تجارت کی ترقی کو مزید غیر یقینی اور غیر مستحکم عوامل کا سامنا ہے، اور صورت حال اب بھی پیچیدہ اور سنگین ہے۔ تاہم، سال بھر میں غیر ملکی تجارت کے استحکام اور بہتری کے لیے اب بھی بہت سے سازگار حالات موجود ہیں۔