چین میں مقامی اشیا کی خصوصیات کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ان کی خریداری کی
طرف مائل کرنا ایک مقبول رجحان بن گیا ہے۔ سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے
شہر کورلا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ہیلیگلی نور نے سنکیانگ کے ہر قسم کے
مخصوص کھانوں کو پکانے کی تراکیب ویڈیو اور لائیو شو ز کے ذریعے سیکھیں اور اب وہ
سنکیانگ کے مخصوص کھانوں کو آن لائن متعارف کرواتی ہیں ۔ اپنے ان مقامی کھانوں کی
تراکیب کے باعث وہ بے حد مقبول ہو چکی ہیں اور ان کے بہت سے پرستار ہیں۔ ہیلیگلی
نور کا خواب یہ ہے کہ وہ کھانوں کی اپنی ایک دکان بنائیں گی اور سنکیانگ کے لذید
کھانوں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں میں متعارف کروائیں گی۔